انتظار کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا
Reading Time: < 1 minuteانتظار قتل کیس کی واحد عینی شاہد مدیحہ کیانی کا کہنا ہے کہ انتظار احمد کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں تحفظ فراہم کریں۔انتظار کے والد کے ہمراہ ان کے وکیل کی رہائش گاہ پر مدیحہ کیانی نے بیان ریکارڈ کروایا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انتظار احمد کا قتل منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جب کہ ابتدائی بیان کو پولیس نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔مدیحہ کیانی کا کہنا تھا کہ سابق ایس ایس پی مقدس حیدر اور انتظار کی دوست ماہ رخ سمیت جتنے بھی لوگوں کا اس قتل سے کوئی تعلق بنتا ہے ان سب سے تفتیش کی جانی چاہیے، اس ویڈیو بیان کے بعد اپنے آپ کو بہت زیادہ غیر محفوظ سمجھتی ہوں لہذا قانون نافذ کرنے والے ادارے تحفظ فراہم کریں
Array