رئیسانی کروڑوں کی کرپشن کیس
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ میں سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ہے ۔ عدالت نے قومی احتساب بیورو نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے ۔
ٓمشتاق رئیسانی کی ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ نیب نے مشتاق رئیسانی کو کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن پر گرفتار کر رکھا ہے، نیب کے پاس مشتاق رئیسانی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود نہیں، ٹرائل کورٹ میں کیس تاخیر کا شکار ہو رہا ہے ۔
پاکستان 24 کے مطابق مشتاق رئیسانی کی ضمانت پر رہائی کیلئے دائر درخواست پر نیب کا موقف جاننے کیلئے سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے مقدمہ دو ہفتے بعد کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
واضح رہے کہ یہ وہی مقدمہ ہے جس میں بلوچستان نیب نے برآمد کی گئی رقم مشین پر گنی تھی اور میڈیا پر بہت زیادہ اچھالا گیا تھا ۔