پاکستان پاکستان24

نواز شریف کو ‘پتلیاں نچانے’ کا اختیار نہیں

مارچ 2, 2018 < 1 min

نواز شریف کو ‘پتلیاں نچانے’ کا اختیار نہیں

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مسلم لیگ ن کی صدارت سے ہٹانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے _ اکیاون صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے تحریر کیا ہے  _

فیصلہ کے پیرا گراف 53 میں نااہل قرار دیے جانے والے شخص کی پارٹی صدارت یا قیادت کی تشریح کرتے ہوئے دلچسپ بات کی گئی ہے  _

پاکستان 24 کے نامہ نگار کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایک ایسے شخص کو جسے بادشاہ بننے کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہو یہ کھلا اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ ‘بادشاہ گر’ (کنگ میکر ) کے طور پر آپریٹ کرے، ایسا بادشاہ گر جو انتخابی عمل کے ذریعے خود منتخب ہونے کی اہلیت نہ رکھتا ہو پتلیوں کو نچانے والے (پپٹ ماسٹر) کے طور پر دھاگے ہلاتا رہے، ایسے سیاسی اختیار کا استعمال اس آئین، قانون سازی کے عمل، قانون، حکومت اور اقدار کے مذاق اڑانے کے مترادف ہوگا جو ہمیشہ عزیز رہے، جس کے لیے مستقل کام ہوا، جن کا آئین میں تحفظ کیا گیا ہے _

یہ قانون و انصاف کا بنیادی اصول ہے کہ جو کام براہ راست نہ کیا جا سکتا ہو وہ بالواسطہ بھی نہیں کیا جا سکتا  _

(فیصلے کے پیراگراف 53 کا آزادانہ ترجمہ)

پاکستان 24 ڈاٹ ٹی وی

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے