پاکستان

وزارت صحت کی بجٹ تجاویز

مارچ 18, 2018 < 1 min

وزارت صحت کی بجٹ تجاویز

Reading Time: < 1 minute

وزارت صحت نے وزارت خزانہ کو بجٹ تجاویز پیش کر دی ہیں _ وزارت صحت کی جانب 58 مختلف شعبوں کیلئے 37 ارب 71 کروڑ 52 ساٹھ لاکھ 11 ہزار کا روپے تخمینہ ارسال کیا گیا ہے _

بجٹ تجاویز میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ این آئی ایچ کیلئے 726 ملین روپے، وزیر اعظم کے نئے ہسپتالوں کی تعمیر کے پروگرام کے تحت8 ہزار ملین روپے کا تخمینہ ارسال کیا گیا ہے، وزارت صحت کی جانب سے ای پی آئی 9 ہزار 504 ملین جبکہ پی ڈبیو پی پروگرام کیلئے 8 ہزار 176 ملین روپے کا تخمینہ ارسال کیا گیا ہے _

سال 2018-19 میں تعمیر ہونے والے 26 نئے منصوبوں کیلئے 15 ہزار 50 اعشاریہ 965 ملین روپے کا تخمینہ ارسا ل کیا گیا ہے، زیر تعمیر 32 منصوبوں کیلئے 22ہزار 659 اعشاریہ 646 ملین روپے کا تخمینہ ارسال کیا گیا ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے