پاکستان

مشال قتل: مفرور ملزم گرفتار

مارچ 19, 2018 < 1 min

مشال قتل: مفرور ملزم گرفتار

Reading Time: < 1 minute

مردان میں مشال قتل کیس میں مفرور ملزم صابر مایار نے خود کو پولیس کے حوالہ کر دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق صابر مایار عبدالولی خان یونیورسٹی میں پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر تھے ۔

ملزم صابر یونیورسٹی میں مشال قتل واقعے کے بعد روپوش ہوگئے تھے ۔ ملزم نے کہا کہ مشال خان میرا قریبی دوست تھا اور ورکر تھا_ صابر مایار نے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے جان بوجھ کر مجھ پر الزامات لگائے اور مشال قتل میں ملوث کیا_

صابر مایار نے کہا کہ جو انٹرویو مشال نے خيبر نيوز کو دیا تھا وہ میں نے ان کو کہا تھا، واقعے سے ایک ماہ پہلے ہم نے فیسوں میں اضافے ، کرپشن اور دو عہدوں پر تعیناتی کے خلاف کیمپ لگائے تھے_ صابر مایار نے کہا کہ اپنے آپ کو اس لئے پولیس کے حوالہ کر رہا ہوں تاکہ میرے ساتھ انصاف ہو جائے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے