پاکستان

عامر لیاقت تحریک انصاف کو پیارے

مارچ 19, 2018 < 1 min

عامر لیاقت تحریک انصاف کو پیارے

Reading Time: < 1 minute

متحدہ قومی موومنٹ کے سابق رہنما اور ٹی وی اینکر عامر لیاقت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں _

کراچی میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عامر لیاقت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا کہ عامر لیاقت پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں ۔

عامر لیاقت حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

کراچی میں معروف اداکار عابد علی نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ وہ عامر لیاقت حسین کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں 6 مہینے رہ گئے ہیں، کراچی روشنیوں کا شہر تھا اوراب کہاں پہنچ گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ چونکہ پی ٹی آئی کا مقابلہ اسٹیٹس کو کی طاقتوں سے ہے اس لیے انہیں ایسا شخص پارٹی میں چاہیے تھا جو میڈیا میں تحریک انصاف کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کرے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سندھ میں سیاسی اتحاد کام کرکے نہیں دکھا سکا، کراچی کے لوگ تحریک انصاف کو تبدیلی لانے کا موقع دیں، کام کرکے دکھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں تو عوام خود بنادیتی ہے، پیسہ عوام پر خرچ کرنا چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی کے لوگوں سے اپیل ہے کہ میرے لیے نہیں، اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے آگے آئیں _

Array
One Comment
  1. قیوم
    کہتے ہیں کہ برے کو نہیں برے کی ماں کو مارو تاکہ کوی اور برا نہ پیدا ہو

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے