ملی مسلم لیگ دہشت گرد قرار
Reading Time: < 1 minuteامریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر کو دہشت گرد تنظیموں کی عالمی فہرست میں شامل کیا ہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملی مسلم لیگ اور تحریک آزادی کشمیر لشکر طیبہ کی شاخیں ہیں اس لیے ان دونوں جماعتوں کو بھی غیر ملکی دہشت گردوں کے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ کی سیکشن 219 اور دہشت گردوں کی عالمی فہرست کے انتظامی حکم کے تحت لشکر طیبہ میں ہی شامل کرلیا گیا ہے ۔
سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ٹویٹ میں واضح کیا کہ ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) اور تحریک آزادیِ کشمیر (ٹی اے کے) دراصل کالعدم لشکرِطیبہ کے ہی مختلف نام ہیں اس لیے ان دونوں سیاسی جماعتوں کے طور پر رجسٹر نہیں کیا جا سکتا اس لیے ان دونوں جماعتوں کو بھی لشکر طیبہ کے ساتھ دہشت گردوں کی عالمی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے ۔
امریکا نے دعوی کیا ہے کہ اگست 2017 میں تشکیل دی گئی ملی مسلم لیگ کو لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کی سرپرستی حاصل ہے اور اپنے قیام سے منشور تک حافظ سعید کی رضامندی شامل ہے تاکہ وہ سیاسی محاذ پر سرگرم رہ سکیں ۔