ہر بڑے آدمی کو کمر درد کیوں؟ چیف جسٹس
Reading Time: < 1 minuteجیو نیوز کی تنخواہ عدم ادائیگی کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے پوچھا کہ کیا میر شکیل الرحمٰن تشریف لائے ہیں،
حامد میر نے کہا کہ پیغام دیدیا تھا لیکن مجھے نظر نہیں آئے، جیو نیوز کے چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو کمر میں تکلیف ہے، میر شکیل الرحمٰن بیرون ملک ہیں، میر شکیل الرحمٰن نے واپس آنے کے لیے وقت مانگا ہے،
چیف جسٹس نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو کل لے آئیں، چیف جسٹس نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کل تشریف لائیں گے ان کی فلم بھی کل چلائیں گے،
چیف جسٹس نے کہا کہ ہر بڑے بندے کو کمر کا مسئلہ ہو جاتا ہے، میر شکیل الرحمٰن کل تشریف لائیں،
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے بھی عدالت میں کمر درد کا کہا تھا _
Array