پاکستان پاکستان24

میڈیکل کالج باعث شرم ہے، چیف جسٹس

اپریل 19, 2018

میڈیکل کالج باعث شرم ہے، چیف جسٹس

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے پشاور میں الرازی پرائیوٹ میڈیکل کالج کا ریکارڈ اور اکاونٹس منجمد کرنے کا حکم دیا ہے _
سپریم کورٹ میں الرازی میڈیکل کالج فیس کیس کی سماعت کے بعد کالج کے دورے کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ہاسٹل،ٹرانسپورٹ،لیبارٹری کےنام پرطلبہ سےلاکھوں روپے وصول کیے جارہےہیں، جو کام حکومت نہیں کرسکی اب ہم کریں گے، چیف جسٹس نے کالج سے فیکلٹی لسٹ طلب کرتے ہوئے طلباء کو اضافی فیسیں واپس کرنے کا حکم دیا،
چیف جسٹس نے میڈیکل کالج کے پرنسپل کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ شیم آن دس میڈیکل کالج۔ چیف جسٹس نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے کتنی فیس لی جاتی ہے؟ خود میں ہمت پیدا کرکے ہمیں بتائیں۔ ہم آپ کے لیے آئے ہیں،

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے