ن لیگ کا نیا سیاسی پلان
مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے ہیں اور سندھ کی سیاست میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ سے الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا منصوبہ بنایا ہے ۔ متحدہ بہادرا ٓباد اور متحدہ پی آئی بی کے رہنماوں نے ن لیگ کے رابطوں کی تصدیق کی ہے ۔
ن لیگ کے رہنما اور پنجاب کے صوبائی وزیر رانا مشہود نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے عام انتخابات میں تعاون اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالے سے گفتگو ہوگی، سندھ میں اب تک 12 جگہوں پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے ۔ رانا مشہود نے مزید کہا کہ ن لیگ کا وفد اتوار کو کراچی جائے گا جس میں وزیراعلیٰ شہباز شریف، سلیم ضیاء اور دیگر رہنما شامل ہوں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ن لیگ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی ۔