بھتہ نہ ملنے پر تیموری پولیس ایکشن
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں 22 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔
تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے دو ملزمان شہزاد مسیح اور ریحام سے 80 بوتلیں شراب برآمد کر لی ہے ۔ تھانہ کوھسار, سبزی منڈی، شالیمار اور کراچی کمپنی پولیس نےسیکٹر ایف سکس ون،ایف ٹن، جی نائن فور اور آئی ٹیں ٹو میں چھاپےمار کر غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث آٹھ عورتوں سات مردوں کو گرفتار کر لیا جن میں دو چینی بھی شامل ھیں ۔
تھانہ گولڑہ پولیس نے میرا جعفر ملک یاسر شراب فروش کی جعلی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو ملزمان گرفتار 1710 بوتلیں شراب 160 لیٹر الکوحل ،سٹکر،دھکن،کین اور دیگر اشیاء برآمد کر لی ہیں، ملزمان میں تنویراور محسن شامل ہیں_
ملزمان جعلی شراب تیار کر کے راولپنڈی اور اسلام آباد میں شراب فروخت کرتے تھے۔ تھانہ نیلور پولیس نے ملزمان سے 2 پسٹل 250 روند برآمد کیے۔
سی آئی اے پولیس نے منشیات فروش وقار کو گرفتار کرکے 1200 گرام چرس برآمد کرلی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
آئی جی اسلام آباد کی پولیس افسران کو شہر بھر میں ملزمان کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم ذرائع کے مطابق پولیس صرف ان گیسٹ ہاؤسز اور منشیات فروشوں کے خلاف کاررکارر کر رہی ہے جو بھتہ نہیں دیتے _