نوازشریف کو سابق وزیراعظم کی سیکورٹی دیں
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے نوازشریف کو قانون کے مطابق سیکیورٹی دینے کی ہدایت کی ہے ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کسی کی جان خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے، صوبے سیکیورٹی کے قواعد بنائیں ۔
عدالت عظمیٰ میں غیر متعلقہ افراد کی سیکیورٹی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جن افراد کے نام وزارت داخلہ نے دیئے ان کو سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے ۔ غیرمتعلقہ افراد کی سیکیورٹی کے معاملات کا دوبارہ جائزہ لیتے ہیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب میں غیر متعلقہ افراد پر سیکیورٹی کا خرچہ ایک ارب 38 کروڑ بنتا ہے ۔ کچھ لوگوں کو سیکیورٹی واپس لینے پر اعتراض ہے۔ میڈیا بھی مخالفت میں بول رہا ہے ۔ جن لوگوں کوسیکیورٹی رسک ہے ان سے سیکیورٹی واپس نہ لیں، نوازشریف کو بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی ملنی چاہیے ۔ انہوں نے استفسار کیا کہ معلوم کیا جائے اسفند یار ولی کو سیکیورٹی ملی ہے؟ عدالت نے تمام صوبوں کو ہدایت کی کہ وہ سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے قواعد بنائیں ۔