سرکاری بھرتیوں پر پابندی برقرار
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری ملازمین کی بھرتی پر پابندی عائد کئے جانے کے نوٹیفکیشن پر لیے از خود نوٹس کی سماعت کی ہے _
چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی _ سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی پابندی کے خلاف رٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا ہے، ہائی کورٹ کا دو رکنی بینچ درخواستوں پر فیصلہ ایک ہفتے میں کرے، بینچ کے سربراہ جسٹس عامرفاروق ہوں گے _
عدالت نے کہا ہے کہ سماعت روزانہ کی بنیادوں پر ہوگی _ عدالت نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کابھرتیوں پرپابندی کافیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے تک برقرار رہے گا
سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جوصوبہ پا بندی چیلنج کرناچاہے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رٹ دائرکرے _
Array