دہشت گردی سے ایک کھرب ڈالر کا نقصان
Reading Time: < 1 minuteدہشت گردي کے خلاف جنگ سے پاکستان کع معاشي نقصان کے ہوش ربا اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، اقتصادي سروے نے معيشت کو پہنچنے والے نقصانات کی تفصیلات کھول کر رکھ دیں، سترہ سال ميں ملک کو ايک کھرب چھبيس ارب اناسي کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا _
وفاقي حکومت کي طرف سے جاري کردہ اقتصادي سروے کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زيادہ نقصان دوہزار دس گيارہ کے دوران تئيس ارب ستتر کروڑ ڈالر کا ہوا،جبکہ دوہزار ايک دو ميں دو ارب سڑسٹھ کروڑ،دوہزار دو تين ميں دو ارب پچہتر کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا،دوہزار تين چار ميں دو ارب ترانوے کروڑ،دوہزار چار پانچ ميں تين ارب اکتاليس کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کيا،سروے کے مطابق دوہزار پانچ چھ ميں معاشي طور پر ملک کو تين ارب ننانوے کروڑ،دوہزار چھ سات ميں چار ارب سڑسٹھ کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا،دوہزار سات آٹھ ميں چھ ارب چوررانوے کروڑ،دوہزار آٹھ نو ميں نو ارب اٹھارہ کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا،اعداد و شمار کے مطابق دوہزار نو دس ميں تيرہ ارب چھپن کروڑ،دوہزار گيارہ بارہ ميں گيارہ ارب اٹھانوے کروڑ کا نقصان ہوا جبکہ دوہزار بارہ تيرہ ميں نو ارب ستانوے کروڑ،دوہزار تيرہ چودہ ميں سات ارب ستر کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا،اقتصادي سروے کے مطابق دوہزار چودہ پندرہ ميں پاکستان کو نو ارب چوبيس کروڑ،دوہزار پندرہ سولہ ميں چھ ارب اننچاس کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا،دوہزار سولہ سترہ ميں پانچ ارب سينتاليس کروڑ ڈالر اوررواں مالي سال کے دوران اب تک معيشت کو دو ارب سات کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا،سروے کے مطابق حکومت کے دہشت گردي کے خاتمے کےلئے اقدامات کے باعث معاشي طور پر ملک کو ہونے والے نقصان ميں بتدريج کمي واقع ہوئي