امریکی سفارتکار کی دوسری ٹکر
Reading Time: < 1 minuteایک اور امریکی سفارتکار نے پاکستانی شہری کو کچل دیا۔ امریکی سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری چاڈ ریکس کی تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔
امریکی سفارتکاروں کی گاڑی سے حادثے معمول بن گئے۔ اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر سیکرٹریٹ کے قریب امریکی سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری چاڈ ریکس کی گاڑی کی ٹکر سے پاکستانی شہری نزاکت شدید زخمی جبکہ ایک شہری معمولی زخمی ہوا۔ پولیس کے موقع پر پہنچنے پر امریکی سفارتکار نے خود کو گاڑی میں بند کرلیا اور پندرہ منٹ تک دروازہ نہیں کھولا۔
پولیس نے امریکی سفارتکار اور اس کی جیپ کو تھانے منتقل کردیا۔ دونوں شہریو کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ پولیس نے وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے سفارتکار کی سفارتی استثنیٰ کی تحریری تصدیق مانگی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ سے تحریری تصدیق کے بغیر سفارتکار کو رہا نہیں کیا جائے گا۔