بحریہ ٹاون مری بھی غیر قانونی، سپریم کورٹ
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون مری میں کی گئی تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیا ہے ۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی نے فیصلہ سنایا ہے ۔
پاکستان ۲۴ کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ سپریم کورٹ نے ۲۰۰۵ میں مری میں ماحول کے تحفظ کیلئے ازخود نوٹس لیا تھا اور اس میں حکم بھی جاری کیا گیا تھا، عدالتی حکم کے باوجود مری میں شاملات کی زمین پر قبضے کر کے تعمیرات کی گئیں ۔
پاکستان ۲۴ کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اگر شاملات کی قبضہ کی گئی زمین پر بڑی تعداد میں عمارتیں بن گئی ہیں، پلاٹس ٹرانسفر کر دیے گئے ہیں اور تیسرے فریق کا مفاد پیدا ہو گیا ہے، تب بھی سیاہ شے سیاہ ہی رہے گی اور غیر قانونی کام غیر قانونی ہی رہے گا ۔ تاہم یہ سوال کہ جن لوگوں نے رقم دے کر پلاٹ لیے ان کا کیا بنے گا اس کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف جسٹس عمل درآمد بنچ بنائیں ۔
عدالت نے فیصلے میں پنجاب حکومت اور محکمہ جنگلات کو ہدایت کی ہے کہ شاملات کی زمین کی دیکھ بھال کی جائے اور اس پر درخت لگائے جائیں ۔