ڈی ٹی ایچ لائسنس بحال
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے ڈی ٹی ایچ لائسنس نیلامی کا عمل روکنے کیلئے جاری کیا گیا ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے اس طرح پیمرا کی جانب سے کیبل کی بجائے ڈائریکٹ ٹو ہوم ٹی وی نشریات کے نظام کو لانے کے عمل کیلئے جاری کیے گئے لائسنس بحال ہو گئے ہیں ۔
مختصر فیصلہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے سنایا ۔ تفصیلی فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا ۔
پاکستان ۲۴ کے مطابق پیمرا کی نیلامی میں ایک چینی کمپنی سمیت کل چار ڈی ٹی ایچ لائسنس مختلف کمپنیوں کو دیے گئے تاہم جیو کی جانب سے ہائی کورٹ میں نیلامی کو چیلنج کیا گیا تھا کہ ہمیں نیلامی کے عمل میں شرکت کی اجازت دی جائے ۔ پیمرا کا موقف ہے کہ ٹی وی چینل کے مالکان ڈی ٹی ایچ لائسنس نہیں لے سکتے اور اسی طرح ڈی ٹی ایچ لائسنس لینے والی کمپنیوں کے مالکان ٹی وی چینل کے کھولنے کا لائسنس نہیں لے سکتے ۔
Array