پاکستان

نیب کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

مئی 11, 2018 < 1 min

نیب کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

Reading Time: < 1 minute

مسلم لیگ ن نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جاوید اقبال کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ فیصلہ پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت پارٹی کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کی ۔ اجلاس میں پارٹی کے صدر شہباز شریف، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وفاقی وزراء اور مجلس عاملہ کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پر حملے کی مذمت کی گئی اور ان کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کرائی گئی ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال، نیب مقدمات اورچیرمین نیب کے حوالے سے آئندہ کی سیاسی و قانونی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی ۔

اجلاس میں مرکزی مجلس عاملہ نے نیب کی وضاحت مسترد کرتے ہوئے چیئرمین نیب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا اور مطالبہ کیا کہ چیئرمین نیب فوری مستعفیٰ ہوں ۔ اس موقع پر نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا ادارہ جانبدار اور متعصب ثابت ہو چکا ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے الیکشن کے لئے پارلیمانی بورڈ، الیکشن سیل کے قیام اور پارٹی کے انتخابی منشور کی تیاری کے لئے کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے