بدمعاشی نہیں چلے گی، چیف جسٹس
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ینگ ڈاکٹروں کی درخواست پر لئے گئے نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کی بدمعاشی نہیں چلے گی ۔ چیف جسٹس نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیاست کرنے والے ینگ ڈاکٹرز کو فارغ کر دیں، ینگ ڈاکٹرز کو کوئی وظیفہ نہ دیا جائے، جائیں جا کر ہڑتال کر دیں، پہلے اپنے فرائض سر انجام دیں پھر ڈیمانڈ کریں ۔
چیف جسٹس نے صوبائی سیکریٹری صحت کی کارکردگی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور پوچھا کہ ینگ ڈاکٹروں کے معاملات کے حوالے سے کیا کیا؟ وزارت صحت کے سیکرٹری نے بتایا کہ پانچ سو مزید ڈاکٹر عارضی طور پر بھرتی کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ینگ ڈاکٹروں کے منہ سے نکلی ہر بات پوری نہیں جا سکتی ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ صرف جائز مطالبات پورے کئے جائیں ۔
Array