پاکستان

عمران خان ہمارا لاڈلا کیسے؟

مئی 13, 2018 2 min

عمران خان ہمارا لاڈلا کیسے؟

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بنی گالہ غیر قانونی تعمیرات از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ بار بار یہ تاثر کیوں دیا جا رہا کہ عدالت عمران خان کے ساتھ کوئی خاص سلوک کر رہی ہے، چیف جسٹس نے وفاقی وزیر طارق فضل چودھری سے کہا کہ وضاحت دیں ورنہ آپ کے خلاف کارروائی کروں گا، حکومت نے کہا کہ بہت بڑی تعداد میں تعمیر ہو چکی ہیں، چیف جسٹس نے پوچھا کہ بتائیے  یہ تعمیرات ریگولر کرنے کا کس فیصلہ تھا _

طارق فضل نے کہا کہ یہ فیصلہ ہم نے کیا _ پاکستان 24 کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ مریم اورنگزیب کو بلا لیں تھوڑی دیر میں وضاحت دیں، طارق فضل نے کہا کہ عدالت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا _ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے کہاں عمران خان کو لاڈلا بنا دیا، کہاں عمران خان کو رعایت دی _

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ مریم اورنگزیب وفاقی وزیر ہیں وہ ایسے بیانات کیسے دے سکتی ہیں، کھیلنے کے لیے یہ معاملہ اب تک کابینہ میں نہیں بھیجا گیا ۔ طارق فضل نے کہا کہ جو دستاویزات عمران خان نے جمع کرائیں ان کی تصدیق نہیں ہو سکی ۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایسا ہے تو تحقیقات کرا لیں ۔ طارق فضل نے کہا کہ کیس عدالت میں تھا اس لیے کچھ نہیں کیا _ چیف جسٹس نے کہا کہ ریاست جو چاہے فیصلہ کرے، جب تک منظور شدہ پالیسی غیر مناسب نہ ہوئی ہم مداخلت نہیں کریں گے ۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ بنی گالہ تعمیرات سے متعلق سمری بھیجی جا چکی ہے ۔

پاکستان 24 کے مطابق سپریم کورٹ نے حکم میں لکھا کہ کورنگ نالہ پر غیر قانونی تعمیرات ختم کرنے کے لیے پہلے کہہ چکے ہیں، معاملے پر دو روز میں وفاقی محتسب کو درخواست دی جا سکتی ہے، وفاقی محتسب کورنگ نالہ پر متنازعہ جائیداد کا فیصلہ کرے گا، عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے