پاکستان

چیئرمین نیب پیش نہ ہوئے

مئی 16, 2018 < 1 min

چیئرمین نیب پیش نہ ہوئے

Reading Time: < 1 minute

قومی احتساب بیورو نیب کے چیئرمین جاوید اقبال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے جب کہ کمیٹی نے اس معذرت کو قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ان کو جمعہ کے روز دوبارہ طلب کیا ہے ۔

نیب کے چیئرمین جاوید اقبال نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ پہلے سے مصروفیات طے ہیں اس لئے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتا، کمیٹی میں پیش ہونے کے لئے مناسب وقت دیا جائے ۔ قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کے چیئرمین چوہدری محمد اشرف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب آج کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، چیئرمین نیب جمعے کو کمیٹی اجلاس میں پیش ہوں گے ۔

گزشتہ رات پیپلز پارٹی کے نوید قمر اور شگفتہ جمانی نے کمیٹی کی رکنیت سے استعفے دیئے ہیں اور موقف اختیار کیا ہے کہ پارلیمنٹ اداروں کو کمزور نہیں مضبوط کرتی ہے، چیئرمین نیب کی طلبی ادارے کے کام میں مداخلت کے مترادف ہے، اس اقدام سے نیب کمزور ہوگی ۔  یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نیب جاوید اقبال کو سابق وزیراعظم نواز شریف پر 4.9 ارب ڈالر بھارت بھجوانے کے الزام کی تحقیقات کی وضاحت کے لئے طلب کیا تھا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے