پاکستان پاکستان24

سابق جرنیل انکوائری کیلئے پیش

مئی 16, 2018 < 1 min

سابق جرنیل انکوائری کیلئے پیش

Reading Time: < 1 minute

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی ، اصغر خان کیس فیصلے کے مطابق تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور دوگھنٹے تک سوالوں کے جوابات دیئے ۔۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ اورسابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی اسلام آباد میں ایف آئی اے کی پانچ رکنی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ یہ کمیٹی 90ء کی دہائی میں پیپلزپارٹی مخالف سیاسی اتحاد میں اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے رقوم بانٹنے کی تحقیقات کر رہی ہے، ایف آئی اے کمیٹی نے ان دونوں سے آئی جے آئی نامی سیاسی اتحاد بنانے اور اس اتحاد کے رہنماؤں میں رقوم تقسیم کرنے سے متعلق سوالات کئے۔ ذرائع کے مطابق سابق آرمی چیف نے باضابطہ بیان بھی ریکارڈ کرایا جبکہ دونوں شخصیات دو گھنٹے سے زائد وقت تک تحقیقات میں شامل رہیں،

ایف آئی اے نے یہ تحقیقات سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں شروع کی ہیں، کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے احسان صادق ہیں، اس کے دیگر ارکان میں ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب عثمان انور ، ڈائریکٹر امیگریشن ڈاکٹر رضوان ، طارق نواز ملک ، ڈائریکٹر انٹرپول اور ڈائریکٹر لاء شامل ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے