متفرق خبریں

کوئٹہ چرچ متاثرین کو معاوضہ دیں

مئی 17, 2018 < 1 min

کوئٹہ چرچ متاثرین کو معاوضہ دیں

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں کوئٹہ چرچ دھماکہ متاثرین کو معاوضہ عدم ادائیگی از خود نوٹس کی سماعت ہوئی ہے _ عدالت نے وزیراعظم ہاؤس کو بقایا رقم کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔

چرچ دھماکہ متاثرین کو معاوضہ عدم ادائیگی از خود نوٹس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی ۔ کرسچن کمیونٹی کے نمائندے کی جانب عدالت کو بتایا گیا کہ وزیراعظم کےاعلان کردہ پیکج میں سے 72 لاکھ روپےکم ہیں ۔ جسٹس اعجاز الااحسن نے ڈی سی کوئٹہ سے استفسار کیا کہ امدادی رقم کی تقسیم میں اتنا وقت کیوں لگا ہے،جس پر ڈی سی کوئٹہ نے بتایا کہ میڈیکل لیگل رپورٹ میں تاخیر کی وجہ سے رقم کی ادائیگی میں وقت لگا۔

جسٹس اعجاز االاحسن نے استفسار کیا کہ کیا ایم ایل آر دینے میں اتنا وقت لگتا ہے؟ ۔ عدالت نے میڈیکل لیگل رپورٹ میں 5 ماہ لگنے پر معاوضہ کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر علی مردان سے بیان حلفی طلب کر لیا ۔

کرسچن کمیونٹی کے نمائندے نے بتا یا کہ وزیر اعظم نے چرچ دھماکے میں مرنے والوں کے دس لاکھ فی کس کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم نے شدید زخمیوں کے لیے 5 ،5 جبکہ معمولی زخمیوں کے لیے 3،3 لاکھ فی کس کا دینے کا اعلان کیا تھا ۔عدالت کا وزیر اعظم ہاؤس کو بقایا رقم کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی گئی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے