نئے پاکستان کا سو روزہ منصوبہ
Reading Time: < 1 minuteپاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018 کے بعد حکومت کے قیام کی صورت میں پہلے 100 روز کے لیے 6 نکاتی ایجنڈے کا اعلان کر دیا ہے جس میں طرزِ حکومت کی تبدیلی اولین ترجیح ہوگی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ ملک میں حکومت، صحت، تعلیم اور سیکیورٹی کے نظام کو کس طرح بہتر کرنا ہے۔
اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں تحریک انصاف نے اپنی ممکنہ حکومت کے ابتدائی سو روز سے متعلق ترجیحات کا اعلان کیا، پاکستان تحریک انصاف کے 6 نکاتی ایجنڈے میں طرز حکومت کی تبدیلی کے علاوہ معیشت کی بحالی، زرعی ترقی اور پانی کا تحفظ، سماجی خدمات میں انقلاب، پاکستان کی قومی سلامتی کی ضمانت وغیرہ شامل ہیں
تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے ابتدائی 100 روزہ پارٹی کی عکاسی کریں گے کہ پارٹی کس راستے پر گامزن ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جہاں بھی جاتے ہیں کہتے ہیں کہ میں نے یہ موٹر وے بنا دی وہ موٹر وے بنا دی تو کیا موٹر وے بنانا ہی کامیابی ہے؟
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے اداروں کو طاقتور بنانا ہے، کسی بھی ادارے میں سزا و جزا ختم ہو جائے تو ادارہ تباہ ہو جاتا ہے۔