عالمی خبریں

ایٹمی ملک دوسروں کو دھمکا رہے ہیں

مئی 22, 2018 < 1 min

ایٹمی ملک دوسروں کو دھمکا رہے ہیں

Reading Time: < 1 minute

ترک صدر رجب طیب اردوآن نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے حامل ممالک دنیا کو دھمکا رہے ہیں ۔ اردوآن نے امریکہ کو ایران جوہری معاہدے سے نکلنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے ۔ بی بی سی کے مطابق رجب طیب اردوغان نے کہا کہ جن ممالک کے پاس 15 ہزار سے زائد جوہری ہتھیار ہیں وہ اس وقت دنیا کو دھمکا رہے ہیں ۔

ترک صدر نے امریکا اور روس کے جوہری ہتھیاروں کی جانب اشارہ کیا اور ایران جیسے ممالک کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ہتھیار سے لیس ممالک انھیں کیوں دھمکا رہے ہیں ۔ اردوآن نے افطار اور عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم انصاف کی بات کریں اور منصفانہ رویہ اختیار کریں تو جوہری ہتھیار سے لیس ممالک کا یہ کہنا کہ جوہری پاور سٹیشن خطرہ ہیں تو ان کا بین الاقوامی برادری کے سامنے کوئی اعتبار نہیں رہ جاتا ۔

صدر اردوآن نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو تمام طرح کے جوہری ہتھیار سے پاک کرنا ہوگا ۔ ان کا اشارہ اسرائیل کی جانب تھا کیونکہ اس علاقے میں یہی وہ واحد ملک ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں ۔

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے