لوڈشیڈنگ پر نیپرا کا نوٹس
Reading Time: < 1 minuteنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا ہے _
لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں ہونے والی بجلی کی لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے نوٹس لیتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے _
نیپرا کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی کے گرڈ اسٹیشنز اوور لوڈ ہونے کے باعث ملک میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، آئیسکو،لیسکو،پیسکو میں فورس لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ نیپرا کے مطابق این ٹی ڈی سی کو گزشتہ 3 سالوں میں 96 ارب 63 کروڑ کا بجٹ دیا گیا جس کے باوجود سسٹم بہتر نہ ہو سکا ۔
نیپرا کے مطابق ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈ اسٹیشن کے منصوبوں میں تاخیر کے باعث 5 گھنٹوں تک کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا، این ٹی ڈی سی نے سسٹم میں خامیوں کے حوالے سے بھی اتھارٹی کو آگاہ نہیں کیا، نیپرا کی ہدایات کے باوجود این ٹی ڈی سی اپنی خامیاں دور نہیں کر سکی۔ نیپرا نے ہدایت کی ہے کہ این ٹی ڈی سی اگلے دو ماہ میں بجلی کی ترسیلی نظام کے حوالے سے پلان مرتب کرے۔