پاکستان24 متفرق خبریں

تحریک انصاف کی نوجوان قیادت؟

جون 9, 2018 < 1 min

تحریک انصاف کی نوجوان قیادت؟

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جیسے جیسے سامنے آ رہی ہیں عام لوگوں کو گزشتہ پانچ سال کے دوران کئے گئے دعوے اور وعدے یاد آ رہے ہیں _

تحریک انصاف نوجوان قیادت کی بات کرتی آئی ہے اور اس کے سربراہ 64 برس کی عمر میں صرف اپنی فٹنس/صحت کی وجہ سے جوان دکھائی دینے کی کوشش کرتے ہیں مگر قومی اسمبلی کے حلقوں کے لیے الیکشن میں ان کی جانب سے اتارے گئے امیدواروں کی عمریں کئی دلچسپ حقائق سامنے لائی ہیں _

تحریک انصاف کے 25 امیدواروں کی عمر ستر سال سے زیادہ ہے جن میں پنجاب کے سابق گورنر اور بدنام زمانہ وڈیرہ غلام مصطفی کھر 80 برس کے ساتھ سرفہرست ہیں، ان کے ساتھ سردار ذوالفقار کھوسہ اور لیاقت جتوئی قریب قریب ہیں _

بہت سے گمنام اور نئے امیدوار بھی عمر رسیدہ ہیں جن میں این اے 37 ٹانک سے حبیب اللہ خان کی عمر 77 سال ہے، قصور سے سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی کو بھی 77 سال کی عمر میں ٹکٹ دیا گیا ہے _

تحریک انصاف کے 200 کے لگ بھگ امیدواروں میں سے ایک تہائی کی عمریں بھی 40 سال سے کم نہیں _ پاکستان 24

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے