اٹارنی جنرل اشتر اوصاف مستعفی
Reading Time: < 1 minuteاٹارنی جنرل اشتر اوصاف اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں ۔ انہوں نے صدر مملکت کو بھیجے گئے استعفے میں لکھا ہے کہ ملک میں عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں اور میرے لیے درست ہوگا کہ استعفا دوں تاکہ کسی فریق کو یہ تاثر نہ ملے کہ اس عہدے پر میری موجودگی شفاف اور آزادانہ و غیر جانبدارانہ الیکشن میں رکاوٹ ہے ۔
اشتر اوصاف نے صدر مملکت سے درخواست کی ہے کہ استعفا فوری منظور کیا جائے ۔
Array