پاکستان24 متفرق خبریں

طلال چودھری کے خلاف گواہ

جون 21, 2018 < 1 min

طلال چودھری کے خلاف گواہ

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ میں طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔ عدالت میں گواہ جنرل منیجر پیمرا محمد طاہر کا بیان قلمبند کر کے ان پر جرح مکمل کر لی گئی ۔

گواہ نے عدالت کو بتایا کہ طلال چودھری کے خلاف پیمرا کی شکایات کونسل کو کسی نے تقریر پر شکایت نہیں کی ۔ عدالت سے طلال چودھری کے وکیل نے مقدمے کو الیکشن کے بعد تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جسے مسترد کر دیا گیا تاہم طلال چودھری کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے سے استثنا دے دیا گیا۔

مقدمے کی آئندہ سماعت ۲۸ جون کو ہوگی جس میں مزید گواہ بیان قلمبند کرائیں گے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے