متفرق خبریں

مشرف پارٹی قیادت سے مستعفی

جون 22, 2018 < 1 min

مشرف پارٹی قیادت سے مستعفی

Reading Time: < 1 minute

سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف نے اپنی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر امجد نے پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کی تصدیق کردی ہے ۔

پارٹی ترجمان کے مطابق پرویز مشرف نے اپنی نااہلی سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد اپنی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی عدالت سے نااہلی ختم نہیں ہوئی تھی اور وہ بیرون ملک سے پارٹی کو فعال انداز میں چلا نہیں پارہے تھے ۔ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ پرویز مشرف نے مجھے پارٹی چئیرمین نامزد کیا ہے، مشرف کا بطور چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ استعفیٰ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے اس طرح اب پارٹی کی رجسٹریشن کی راہ میں حائل قانونی رکاوٹ ختم ہو گئی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے