ٹکٹوں والا بورڈ ہی ختم کر دیا گیا
Reading Time: < 1 minuteکاشف رفیق
تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ تحلیل کردیا گیا ہے ۔ ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ اب عمران خان خود کریں گے ۔
بورڈ ممبران نے اپنی سفارشات عمران خان کے حوالے کردی ہیں، تبایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کا پارلیمانی بورڈ تحلیل کردیا گیا ہے جاری شدہ ٹکٹوں سمیت بقیہ ٹکٹس کے جاری کرنے کا حتمی اختیار پارٹی سربراہ کو سونپ دیا گیا ۔
ریجنل صدور، بورڈ ممبران نے ٹکٹوں سے متعلق اپنی سفارشات کپتان کو دے دیں جس کے بعد عمران خان اختلافی ٹکٹوں کے معاملے پر خود حتمی فیصلہ کریں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ٹکٹوں کی فہرست مکمل کر کے اتوار کو جاری کریں گے، پارلیمانی بورڈ کے تحلیل ہوتے ہی شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے ایک دوسرے کو دبے لفظوں میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
Array