دانیال عزیز کو سزا
سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے دانیال عزیز کو سزا سنا دی ہے ۔ جسٹس مشیر عالم نے فیصلہ پڑھ کر سنایا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دانیال عزیز توہین عدالت کے مرتکب قرار پائے ہیں تاہم نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے ان کو عدالت کے اٹھنے تک سزا سنائی جاتی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سزا کے نتیجے میں دانیال عزیز پانچ سال کیلئے عوامی عہدے کے کئے نااہل قرار پائیں گے ۔ عدالتی فیصلے کے مطابق دانیال عزیز نے عدالت کی تضحیک کی اور اسے بدنام/ اسکینڈلائز کیا ۔