میر شکیل کو معافی مل گئی
Reading Time: < 1 minuteجنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے، عدالت نے معافی نامہ قبول کر لیا اور میر شکیل الرحمن کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا ۔
اسد راجپوت نامی ایک وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ میر شکیل نے ایک جج کی بات کو بے ہودہ کہہ کر عدلیہ کی تضحیک کی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کیا تھا ۔ پاکستان ٹوئنٹی فور کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اس ادارے کے بارے میں آپ اور آپ کا چینل احتیاط کرے ۔ میر شکیل الرحمن نے محتاط رہنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ میں نے کبھی عدالت کی تضحیک کا نہیں سوچا ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔
Array