عالمی خبریں

امریکی اخبار دفتر میں 5 قتل

جون 29, 2018 < 1 min

امریکی اخبار دفتر میں 5 قتل

Reading Time: < 1 minute
امریکا میں ایک مقامی اخبار کے دفتر میں حملہ آور نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو قتل کر دیا ہے ۔ فائرنگ ریاست میری لینڈ کے مقامی اخبار ’’کیپٹل گزٹ‘‘ کے دفتر میں کی گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے ۔

امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر ایناپلیس میں مقامی روزنامے ’’کیپٹل گزٹ‘‘ کے نیوز روم میں فائرنگ کا واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ۔ پولیس ترجمان کے مطابق اخبار کے دفتر کو سیل کرکے تلاشی لی گئی اور شخص کو گرفتار کرلیا جس پر حملہ آور ہونے کا شبہ ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے