متفرق خبریں

چمیاں کرنے پر بچے گرفتار

اگست 13, 2018

چمیاں کرنے پر بچے گرفتار

اسلام آباد پولیس نے اٹھارہ انیس برس کے لڑکے اور لڑکی کو گرفتار کے کہا ہے وہ پارکنگ میں کھڑی کار میں بوس و کنار میں مصروف تھے ۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے ایس ایچ او نے دونوں کے گھر والوں کو بلا کر ضمانت پر رہا کر دیا ۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ دونوں کو سیکٹر جی نائن تھری کی پارکنگ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب مقامی رہائشیوں نے شکایت کی ۔

یاد رہے کہ اسلام آباد پولیس کے خلاف گزشتہ کچھ عرصے سے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو پارکوں اور شاپنگ سینٹرز کے باہر ہراساں کرنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے