امریکا اپنے بیان پر قائم ہے
امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے عمران خان اور سیکرٹری پومپیو کے فون پراپنا بیان واپس لینے سے انکار کر دیا ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اپنے جاری کردہ بیان پر قائم ہے۔
اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے نئے بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مائیک پومیو کے درمیان اچھے ماحول میں بات ہوئی ۔

واضح رہے کہ پاکستانی دفتر خارجہ نے دہشت گردی سے متعلق ریمارکس شامل کرنے پر اعتراض کیا تھا، دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو میں دہشتگردوں کی پاکستان میں پناہ گاہوں پر بات چیت نہیں ہوئی تھی اور امریکی بیان میں غلط لکھا گیا تھا ۔