آل پارٹیز کانفرنس کا صدارتی امیدوار
Reading Time: < 1 minuteاپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی مری میں جاری ہے جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ ان کا صدارتی امیدوار کون ہوگا ۔ مجوزہ ناموں میں اعتزازاحسن، فضل الرحمن، حاصل بزنجو اور اسفند یار شامل ہیں ۔
پاکستان میں اپوزیشن جماعتیں مشترکہ صدارتی امیدوار لانے کے لیے کوشاں ہیں اور اس کیلئے ایک بڑی بیٹھک مری میں جاری ہے ۔ اجلاس میں میں پیپلز پارٹی کے راہنما یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور سید خورشید شاہ بھی شامل ہیں جبکہ ن لیگ کے شہباز شریف سمیت کئی اہم رہنما موجود ہیں ۔
اجلاس میں مولانا فضل الرحمان، اکرم درانی اور عبدالغفور حیدری بھی موجود ہیں ۔
Array