پشتون تحفظ موومنٹ کا انقلاب
Reading Time: < 1 minuteسوشل میڈیا پر غدار قرار دیئے جانے اور الیکٹرانک میڈیا کے مکمل بلیک آؤٹ کے باوجود پشتون تحفظ موومنٹ نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک بہت بڑا جلسہ کیاہے ۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ الیکشن اور اس کے بعد کچھ عرصہ تک خاموش رہنے والے منظور پشتین اور اس کے ساتھیوں نے بنوں نے اپنی حامیوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف سراپا احتجاج شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو اکٹھا کیا ہے ۔
اسٹیج سے نشر کئے گئے پشتو نعروں میں انقلاب کی گونج سنائی دی جبکہ یہ کیسی آزادی ہے کے نغمے پر پنڈال سے شرکا کا شور بلند ہوتا رہا ۔ جلسے سے منظور پشتین اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا اور اپنے مطالبات دہرائے جن میں قبائلی عوام اور پشتو بولنے والے شہریوں کیلئے برابری کے حقوق کی بات سرفہرست تھی ۔
Array