معطل ریاست میں مولوی کا راج
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ کے فیصلے کے دوسرے روز بھی ملک بھر میں مذہبی تنظیموں اور گروہوں کی جانب سے بڑی شاہراہیں اور چوک بند کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک کے تمام بڑے شہروں میں معمول کی زندگی اور کاروبار بری طرح متاثر ہوا ہے ۔
کراچی، لاہور، پشاور اور اسلام آباد/ راولپنڈی کی مختلف شاہراہیں اور انٹرچینج مذہبی تنظیموں کے کارکنوں نے بند کر رکھے ہیں ۔ وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے بعد بھی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ۔ کئی اسکولوں اور کالجز نے طلبہ کو چھٹی دی ہے جبکہ دفاتر میں حاضری بھی معمول سے کم رہی ۔
رات گئے کھولی گئی موٹر وے کو دن کے وقت داخلی مقامات سے مظاہرین نے ایک بار پھر بلاک کیا ۔ اسلام آباد سے مری جانے والی ٹریفک کو بھارہ کہو کے مقام سے بند کیا گیا ہے ۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان مرکزی رابطہ مقام فیض آباد انٹرچینج کو گزشتہ روز بند کیا گیا تھا اور تاحال بند ہے ۔