طلعت حسین کا پروگرام بند کرنے کا فیصلہ
Reading Time: < 1 minuteجیو نیوز کی انتظامیہ نے اینکر طلعت حسین کا پروگرام نیا پاکستان بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں پروگرام سے منسلک تمام افراد کو آگاہ کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق طلعت حسین اور ان کی نیا پاکستان پروگرام کی ٹیم کو فارغ کرنے کے نوٹس دئیے گئے ہیں اور نومبر کے اختتام کے ساتھ ہی نیا پاکستان پروگرام بھی ختم کر دیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ پاکستان میں میڈیا اور اس سے وابستہ ایسے صحافیوں و اینکرز کو معاشی طور پر نقصان پہنچانے کیلئے ملازمت سے برطرف کیا جا رہا ہے جو مقتدر طبقے اور تحریک انصاف کی حکومت کے ناقد سمجھے جاتے ہیں ۔
اس سے قبل وقت نیوز سے مطیع اللہ جان، کیپیٹل ٹی وی سے مرتضی سولنگی اور ڈان نیوز سے نصرت جاوید کو فارغ کیا جا چکا ہے ۔ نئی حکومت آنے کے بعد معاشی مجبوریوں اور حالات کی تنگی کا بہانہ بنا کر میڈیا اداروں نے سینکڑوں کارکنوں کو برطرف کیا ہے ۔