متفرق خبریں

سمیع الحق قتل، تین گرفتار

نومبر 10, 2018

سمیع الحق قتل، تین گرفتار

راولپنڈی پولیس نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تفتیش کے لئے تین مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق تینوں مشکوک افراد کو پولیس کے سیف سیل منتقل کر دیا گیا ۔

زیر حراست مشکوک افراد سے ایس ایچ او سول لائنز انسپکٹر عزیز تفتیش کر رہے ہیں،ذرائع کے مطابق مشکوک افراد سے تفتیش کی نگرانی ایس ایس پی آپریشنز کر رہے ہیں ۔

مشکوک افراد کو جیو فینسنگ اور مولانا سمیع الحق کے موبائل ڈیٹا کی مدد سے حراست میں لیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی تین پولیس ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے