پاکستان24 متفرق خبریں

آدھ گھنٹے میں 15 مقدمے سنے گئے

نومبر 26, 2018 < 1 min

آدھ گھنٹے میں 15 مقدمے سنے گئے

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس ثاقب نثار کی غیر موجودگی میں سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت نمبر ایک میں قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد نے مقدمات سنے ۔ تین رکنی بنچ نے ساڑھے نو بجے مقدمات سننے کا آغٖاز کیا اور دس بجے تک پندرہ کیس سن کر عدالت برخاست کر دی ۔

آدھ گھنٹے میں پندرہ مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے چار مقدمات نمٹائے جبکہ چھ میں نوٹس جاری کئے ۔ پانچ مقدمات میں وکیلوں کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی درخواستیں آئیں تھی ۔ عدالت نے اپیلیں تاخیر سے دائر کرنے پر خیبر پختونخوا اور پنجاب حکومت کو متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے خیبر پختونخوا حکومت کی ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف ایک اپیل تاخیر سے دائر کرنے پر خارج کر دی تاہم عدالت نے حکم دیا کہ جن افسران نے اپیل دائر کرنے میں تاخیر کی ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے اور اگر اس فیصلے سے حکومت کو مالی نقصان پہنچا ہے تو وہ بھی ان افسران سے وصول کیا جائے ۔

عدالت کو صوبائی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ یہ محکمہ ریونیو اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی غفلت تھی جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی ۔ جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ حکومت خود ایسے افسران کے خلاف کارروائی کرے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے