پاکستان24 عالمی خبریں

ملا منان ڈرون حملے میں مارے گئے

دسمبر 2, 2018 < 1 min

ملا منان ڈرون حملے میں مارے گئے

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی پشاور

افغانستان میں افغان طالبان کے معروف رہنما ملا منان امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں ۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی افغانستان میں افغان آرمی اور پولیس کےلئے دہشت کی علامت سمجھنے جانے والا طالبان رہنما امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ۔ ملا منان جنگی کمانڈر اور جنوبی صوبے ہلمند کے طالبان کے گورنر بھی رہ چکے تھے ۔

ملا منان جس کا اصل نام ملا عبدالرحیم تھا، پشتونوں کے اسحاق زئی قبیلے سے تعلق رکھتا تھا اور اسے امریکی ڈرون طیارے نے ہلمند کے ضلع نوزاد کے سرگردان بازار میں نشانہ بنایا ۔

ملا منان پاکستان مخالف سمجھے جاتے تھے، وہ ماضی میں چار سال پاکستان کی قید میں بھی رہے ۔

ملا منان جس ڈرون حملے کا نشانہ بنے اس کے نتیجے میں اس کے دو ساتھی موقع پر ہی مارے گئے، ملامنان زخمی ہوئے اور اگلے دن 10 بجے کے قریب وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

طالبان نے پشتو میں پریس ریلیز جاری کر کے موت کی تصدیق کی ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے