پاکستان

کابینہ کا ۹ گھنٹے اجلاس

دسمبر 10, 2018

کابینہ کا ۹ گھنٹے اجلاس

وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس نو گھنٹے کی طویل نشست کے بعد اختتام پذیر ہو گیا ۔ اعلامیے کے مطابق نو گھنٹے کی نشست میں چھبیس وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ باقی وزارتوں کا جائزہ لینے کے لیے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ فیصلہ کیا گیا کہ ہر تین ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ وزارتیں گذشتہ سو دنوں میں طے کیے جانے والے اہداف کے حصول کے لیے لائحہ عمل مرتب کرکے ان اہداف کا حصول یقینی بنائیں ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے