پاکستان کو مزید ایک ارب سعودی ڈالرز
پاکستان نے سعودی عرب کی جانب سے ایک ارب ڈالر کا امدادی پیکج ملنے کی تصدیق کی ہے جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں ۔
سٹیٹ بینک ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب نے مزید ایک ارب ڈالر پاکستان کو بھجوا دیے ہیں ۔ ترجمان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دوسری قسط کے بعد اب ایک ارب ڈالر کی تیسری اور آخری قسط اگلے ماہ مل جائے گی ۔
اس سے قبل اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر دفتر خارجہ نے اپنے اعلامیے میں بتایا تھا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی بحران سے نمٹنے میں مدد کے لیے ایک سال کے لیے تین ارب ڈالر دینے پر اتفاق کیا ہے۔
اس وقت سعودی عرب تین سال تک مؤخر ادائیگیوں پر تقریباً نو ارب ڈالر مالیت تک کا تیل دینے پر بھی رضامند ہو گیا ہے۔

