پاکستان

جی این این دو دن معافی مانگتا رہے گا

دسمبر 26, 2018 2 min

جی این این دو دن معافی مانگتا رہے گا

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کیخلاف نفرت انگیز مہم پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران گورمے بیکری کے چینل جی این این نیوز کے مالکان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے ۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔ گورمے بیکری اور جی این این کے مالکان ذوالقرنین چٹهہ اور شہریار چٹهہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

چیف جسٹس نے سخت لہجے میں پوچھا کہ آپ نے سفارش کیوں کروائی، چیف جسٹس نے شہریار چٹهہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ سمجهتے ہیں کہ عدالتیں سفارش سے چلتی ہیں، آپکی گورمے کی آئس کریم ناقص تهی، جگر کی بیماریوں کا باعث تھی ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جب فوڈ اتهارٹی نے ایکشن لیا تو آپ نے ڈی جی کیخلاف کردار کشی کی مہم چلائی ۔ شہریار چھٹہ نے کہا کہ یہ غلطی ماتحت سٹاف سے ہوئی ہے، معذرت چاہتا ہوں، عدالت جو حکم کرے گی، عمل کریں گے، آئندہ عدالت کو کوئی شکایت نہیں ہوگی ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو یاد ہے کہ گورمے پانی کا پہلا سیمپل بهی ناقص تھا۔ گورمے مالک نے کہا کہ ہم نے فوڈ اتهارٹی کی گائیڈ لائنز میں بیشتر معاملات درست کر لئے ہیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ گورمے بیکری کی تجویز کردہ لیبارٹری سے سیمپل چیک کروائے ۔

ڈی جی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے بتایا کہ گورمے آئس کریم کهانے سے شہریوں میں جگر کی بیماریاں پھیل سکتی تھیں ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کی کوشش ہے کہ جو پیسے عوام خرچ کریں، بدلے میں صحت مند خوراک ملے ۔

ڈی جی نے بتایا کہ گورمے سمیت ملٹی نیشنل کمپنیاں میڈیا کو اشتہارات دیتی ہیں،اشتہارات کی وجہ سے میڈیا ان کمپنیوں کی ناقص خوراک کی چیزیں ہائی لائٹ نہیں کرتا بلکہ اتهارٹی کیخلاف مہم شروع کر دیتا ہے، ہم حکم جاری کرینگے کہ فوڈ اتهارٹی کی پریس ریلیز من و عن شائع اور نشر ہو ۔

پیمرا کی طرف سے لیگل ایڈوائزر رائے اشفاق کھرل پیش ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالت جو حکم جاری کرے گی، اس کے مطابق پیمرا عملدرآمد کروائے گا، لیگل ایڈوائزر رائے اشفاق کهرل

سپریم کورٹ نے گورمے اور جی این این چینل انتظامیہ کی معافی قبول کر لی ۔ سپریم کورٹ نے 2 دن پرائم ٹائم میں جی این این نیوز چینل کو فوڈ اتھارٹی سے معذرت نشر کرنے کا حکم دے دیا ۔

سپریم کورٹ نے فوڈ اتھارٹی کو گورمے بیکری کی تمام مصنوعات کی چیکنگ کا حکم بھی دیا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے