ایس پی سمیرا پہلی زونل کمانڈر
Reading Time: < 1 minuteاسلام آباد پولیس نے نئی تاریخ رقم کرتے ایس پی سمیرا اعظم کو زونل کمانڈر تعینات کر دیا ہے ۔
ایس پی سمیرا اعظم نے 2011 وفاقی پولیس کو جوائن کیا ۔ ایس پی سمیرا اعظم نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں بہتریں کارکردگی پر دو ایوارڈ بھی حاصل کیے ۔ ایس پی سمیرا اعظم نے اپنے کیریئر میں اہم عہدوں پر فرائض منصبی سرانجام دیئے ۔
پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی سمیرا اعظم بین الاقوامی فورمز پر پاکستان پولیس کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں ۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے ایس پی سمیرا اعظم کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں زونل کمانڈر تعینات کیا ہے ۔
Array