ڈگریوں کی تصدیق: 36 جامعات کو نوٹس
Reading Time: < 1 minuteسپریم کورٹ نے پائلٹس اور کیبن کریو ڈگری کیس میں سینتیس اداروں کو نوٹس جاری کئے ہیں، بائیس تعلیمی بورڈز کو چوبیس گھنٹے میں اسناد کی دوبارہ تصدیق کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے ۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ائرلائنز کے پائلٹس اور کیبن کریو ڈگری کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے چھبیس جامعات حکام کے پیش نہ ہونے پر عبوری حکم جاری کیا ۔ عدالت نے ہدایت کی کہ رپورٹ نہ دینے پر یونیورسٹیز کے ذمہ داران ریکارڈ سمیت پیش ہوں اور تاخیر پر وضاحت دیں ۔
عدالت نے کہا کہ بیالیس میں سے سولہ جامعات کے متعلق کوئی شکایت نہیں ملی، عدالت کی طرف سے سینتیس اداروں کو نوٹس بھی جاری کئے گئے ۔
Array