چیف جسٹس اور یاسمین راشد آمنے سامنے
Reading Time: < 1 minuteچیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہیلتھ کیئر سسٹم براہ راست زندگی سے جڑا ہے، سپریم کورٹ پانی اور اسپتالوں کے مسائل بھی حل کرا رہی ہے ۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی تشکیل کیلئے لئے گئے ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی ۔ صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد بھی عدالتی حکم پر پیش ہوئیں ۔ چیف جسٹس نے یاسمین راشد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ سے امید نہیں تھی کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کریں گی ۔
جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ چیف سیکرٹری نے ہمیں تحریری جواب دیا ہے کہ انہیں معاملے پر مس گائیڈ کیا گیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہیلتھ کئیر سسٹم ڈائریکٹ زندگی کے ساتھ جڑا ہوا ہے، پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ میں جید لوگوں کو ہونا چاہئیے ۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سپریم کورٹ کویقین دہانی کرائی کہ اب جو کمیشن بنےگا، نام فائنل کرنے سے قبل عدالت عظمیٰ سے منظوری لی جائے گی ۔ چیف جسٹس نے یاسمین راشد سے کہا کہ پنجاب کے اسپتالوں کی لفٹس اور پانی کے مسائل سپریم کورٹ حل کرا رہی ہیں ۔ عدالت نے کیس کی سماعت چار جنوری تک ملتوی کر دی ۔