پاکستان

پروڈکشن آرڈر کا قاعدہ قانونی ہے یا نہیں؟

دسمبر 28, 2018 < 1 min

پروڈکشن آرڈر کا قاعدہ قانونی ہے یا نہیں؟

Reading Time: < 1 minute

لاہورہائیکورٹ نے ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈری جاری کرنے کےخلاف درخواست پر وفاق اور اسپیکر قومی اسمبلی سے جواب طلب کیا ہے ۔

جسٹس مامون الرشید نے اظہر صدیق نامی وکیل کی درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ قومی اسمبلی کا رول 108، نیب اور ملکی قوانین سے متصادم ہے، زیرحراست ملزم کو دوران تفتیش اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دینا بھی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اس لیے عدالت قومی اسمبلی کا رول 108 کالعدم قرار دے ۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریری مؤقف طلب کر لیا ہے ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے